نئی دہلی :29/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بھارتی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی ( ٹرائی ) کے چیف کی ذاتی معلومات ٹوٹر پر لیک کرنے کے بعد اب فرانس سیکورٹی ماہر نے نریندر مودی کو ان کے آدھار نمبر شائع کرنے کا چیلنج کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 9 اگست کو ریٹائر ہو رہے شرما نے آدھارکے تحفظ کا دعوی کرتے ہوئے اپنا 12 نمبر کا آدھار نمبرجاری کیا تھا اور ان کے اعداد و شمار لیک کرنے کی چیلنج کیا تھا۔فرانسیسی سیکورٹی خصوصی ایلیٹ ایلڈرسن نے کہا کہ ہیلو !نریندر مودی آدھار نمبر شائع کر سکتے ہیں (اگر آپ کے پاس ہے)؟ایلڈرسن نے آدھار کے 12 ہندسوں کے ذریعے شرما کا ذاتی پتہ، تاریخ پیدائش، اختیاری فون نمبر، ذاتی تصویر نکال کر ٹویٹر پر پبلش کر دیا تھا۔ تاہم اس نے رازداری کا خیال رکھتے ہوئے نمبر بلر رکھا تھا۔ واضح ہو کہ ٹوئٹر پر خود کو فرانسیسی سیکورٹی محقق بتانے والے ایلڈرسن نے اپنی وضاحت دوسرے کے لئے برے خواب کے طور پر کی ہے۔ ایلڈرسن نے ٹرائی چیف کی ذاتی معلومات شیئر کرنے کے بعد دعوی کیا ہے کہ آدھار نمبر محفوظ ہے۔ لوگ آپ کا آدھار نمبر لے کر آپ کے بارے میں بہت کچھ جان سکتے ہیں ؛ اس لیے اس سلسلے میں محتاط رہنا چاہیے اور اپنا آدھار نمبر عام نہیں کرناچاہیے ۔